پشاور کے علاقہ بڈہ بیر کی7 سالہ کمسن بچی کو قتل کرکے جلانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کمسن بچی کے قتل اور جلائے جانے میں ملوث ملزم کو ضلع خیبر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 21 نومبر کو بچی گھر سے ٹافیاں لینے نکلی تھی جسے ملزم نے قتل کیا اور جلا دیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ بچی کی عمر 7 سات سال تھی اور ملزم بچی کا ہمسایہ ہے جو واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا۔
واضح رہے کہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں واقع قبرستان سے ایک بچی کی جلی ہوئی لاش ملی تھی جس کی شناخت 7 سالہ لیہ دختر معراج کے نام سے ہوئی۔ بچی 21 نومبر کو گھر سے ٹافیاں لینے نکلی تھی۔ واقعہ کے بعد سی سی پی او پشاور نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔