پنجاب کے شہر قصورمیں زہریلا کھانا کھانے سےماں بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے4 افراد جاں بحق جبکہ خاندان کےسربراہ کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قصورمیں سہاری روڈ پرمبینہ طورپرزہریلا کھانا کھانے سے تین بچے اورماں جاں بحق جب کہ باپ کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں آسیہ بی بی، 7 سالہ بیٹی اقراء ،5 سالہ بیٹا افضل 2 سالہ بیٹا طیب شامل ہیں۔ مبینہ طور پر خاندان نے رات کو زہریلا کھانا کھایا تھا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔