دیوانگی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا ڈرامہ بن گیا

سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پیش کیا جانے والا  سپرہٹ سیریل دیوانگی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا ڈرامہ بن گیا۔

گوگل نے پاکستان میں رواں سال 2020 میں سرچ کیے جانے والے مختلف ایونٹس، فلمیں، ڈرامے اور دیگر چیزوں کی فہرست جاری کی ہے۔

سرچ انجن گوگل نے 2020 کے اختتام پر پاکستان میں رواں سال سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ڈراموں کی بھی فہرست جاری کی ہے۔

گوگل کی اس فہرست میں  ڈرامہ 'دیوانگی' بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوا اور اس ڈرامے کو غیر معمولی طور پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔

'دیوانگی' ڈرامے کی آخری قسط کو یوٹیوب پر صرف 48 گھنٹوں میں تقریباً 50 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا تھا۔