وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ترک اداکار انگین التان کی ملاقات

لاہور : ترکی کے مشہور ڈرامے ”ارطغرل غازی “میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان نے سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے دلدادہ نکلے،ترک ڈرامے کے مرکزی کردار اینگن التان کی پاکستان  آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اداکار اینگن التان نے خصوصی ملاقات کی،  وزیراعلیٰ نے ترکش اداکار اینگن التان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی اداکاری کی تعریف کی، اس موقع پر اینگن التان نے پاکستانیوں کی اپنے لیے محبت پر وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر بھی کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ترک اداکار انگین التان نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران لاہور شہر کی شان بیان کرنے کے لیے مشہور زمانہ جملہ لاہور لاہور اے بھی بولا تھا ۔

’ارطغرل غازی‘ نے  لاہور میں منعقد ہونےو الی تقاریب میں شرکت کی جبکہ انہوں نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا، اس دوران انہوں نے نجی ہوٹل میں پاکستانی اور ترکش کھانے بھی کھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، یہاں آکر خوشی ہوئی، لاہور کے کھانے بہت لذیذ تھے لیکن ان میں مرچیں تھوڑی زیادہ تھیں۔


ترک اداکار کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان میں اچھے برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کے لوگ میرے کردار کے باعث مجھ سے محبت کرتے ہیں، میں پاکستانیوں کی محبت اور نیک خواہشات پر ان کا مشکور ہوں۔