لاہور: گزشتہ دنوں لاہور میں مریم نواز کی قیادت میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی میں زندہ شیر لانے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق ملزمان جمعرات کو مریم نوازکی ریلی میں زندہ شیر لے آئے تھے۔
مرکزی ملزم امداد نے لکشمی چوک میں ریلی کے دوران اپنی گاڑی پر شیر کی نمائش کی جو قانون کے تحت جرم ہے۔
ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ لوگوں کے ہجوم میں زندہ شیر لانے پر ملزم امداد سمیت 5 افراد پر 80 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے جبکہ شیر کو تحویل میں لے کر چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔