سوات: خیبرپختونخوا میں شوہر نے بیوی اور سسر کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اہلیہ اور سسر کو قتل کرنے کا واقعہ صوبہ خیبرپختونخوا کی خوبصورت ترین وادی سوات میں پیش آیا۔جہاں ایک شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی اہلیہ اور سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
قتل کی لرزہ خیز واردات مینگورہ میں رونما ہوئی، قاتل نے بیوی اور سسر کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گل محمد اپنی روٹھی بیوی کو منانے سسرال گیا تھا لیکن بیوی نے راضی ہونے سے انکار کرتے ہوئے شوہر کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔
بیوی کے انکار پر گل محمد طیش میں آگیا اور اہلیہ اور سسرالیوں پر فائرنگ کردی۔