نائٹ پارٹی میں جھگڑا، چھت سے نیچے گرنے سے ایک لڑکی کی موت دوسری شدید زخمی

جڑواں شہروں راولپنڈی اوراسلام آباد کے سنگم پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نائٹ پارٹی میں دو گروپس کے مابین جھگڑے کے دوران 2 لڑکیاں چھت سے نیچے گر گئیں جس کے نتیجے میں ایک لڑکی موقع پردم توڑ گئی اور دوسری شدید زخمی ہے۔ واقعے کے دوران سیکورٹی گارڈ نے بھی فائرنگ کرکے 1 نوجوان کو زخمی کردیا۔

 اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ نائٹ پارٹی میں تصادم پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کی جس سے ایک نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا،ہوا تھا، جبکہ اسی دوران مبینہ طور پر 2 لڑکیاں چھت سے نیچے گری جس سے ایک لڑکی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ دوسری لڑکی زخمی ہوئی۔ پولیس اور امدادی اداروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق  فلیٹ میں موجود 4 لڑکوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔