راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 خطرناک دہشت گرد گرفتار،بارودی مواد اور اسلحہ برآمد

 پنجاب پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ  نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر راولپنڈی میں کارروائی  کرتے ہوئے 3 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے  اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے تر جمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کوخفیہ اطلاع پر اڈیالہ روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور انہیں افغانستان سے فنڈز اور رہنمائی مل رہی تھی۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی منصوبہ بنارکھی تھی جسے پولیس کی بروقت کاروائی سے ناکام بنا دیا گیا ، اس کے علاوہ دہشت گردوں نے راولپنڈی میں دہشت گردی کے 4 واقعات میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں دستی بم حملہ بھی ہوا تھا جس میں 25 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔