پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے سینئر اداکار و پروڈیوسر اعجاز اسلم نے بھی دیگر اداکاروں و شوبز شخصیات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بیوٹی برانڈ متعارف کرادیا۔
اعجاز اسلم کی طرح شوبز، فیشن و سوشل میڈیا پر مشہور متعدد شخصیات نے پہلے ہی بیوٹی و کلاتھ برانڈز متعارف کرا رکھے ہیں۔
اگرچہ زیادہ تر بیوٹی برانڈز خواتین شخصیات کی جانب سے متعارف کرائے جا چکے ہیں تاہم کچھ مرد حضرات نے بھی بیوٹی برانڈز متعارف کرا رکھے ہیں۔
دیگر شوبز، اسپورٹس و فیشن مرد حضرات کی طرح اداکار اعجاز اسلم نے بھی اپنے نام سے بیوٹی برانڈ متعارف کرادیا۔
اعجاز اسلم نے تین دن قبل 11 دسمبر کو اپنے نام سے بیوٹی برانڈ متعارف کرایا تاہم انہوں نے پہلے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ جلد ہی ایک نئی چیز متعارف کرانے جا رہے ہیں۔
اعجاز اسلم کی جانب سے بیوٹی برانڈ کو متعارف کرائے جانے سے قبل زیادہ تر لوگوں کا خیال تھا کہ وہ کسی نئی کمپنی کے برانڈ کو متعارف کرائیں گئے۔
تاہم مداحوں کے خیالات کے برعکس انہوں نے اپنے ہی نام سے بیوٹی برانڈ متعارف کرادیا۔
اداکار کی جانب سے متعارف کرائے گئے برانڈز پر فوری طور پر آن لائن فروخت کا آغاز کردیا گیا جب کہ جلد ہی برانڈز کے ملک کے بڑے شہروں میں اسٹورز بھی کھولے جائیں گے۔
اعجاز اسلم بیوٹی برانڈ سے مرد حضرات شیونگ کریم، ہیئر اسپرے، فیس واش و کریم سمیت خوبصورتی بڑھانے کی دوسری چیزیں آن لائن منگوا سکتے ہیں۔
بیوٹی برانڈ متعارف کرائے جانے پر شوبز شخصیات سمیت دیگر شعبہ جات کے افراد نے اداکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اعجاز اسلم نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کے برانڈز کی چیزوں کو خالص معدنیات سے تیار کیا گیا ہے، اس لیے ان کے برانڈ کی مصنوعات جہاں پائدار ہیں، وہیں وہ کسی بھی منفی اثر سے محفوظ ہیں۔