معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی بہن رشتہ ازدواج میں منسلک

کراچی: معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی بہن کومل بیگ کی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں جس کی ویڈیو سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ کی بہن کومل بیگ نے جیون ساتھی چن لیا، شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائر ل ہورہی ہیں۔
 
گلوکارہ کی بہن کومل بیگ کی شادی کی تقریبات انتہائی محدود رکھی گئیں جس میں صرف دوست اور احباب نے شرکت کی۔ 
اس سے قبل مہندی کی تقریب میں گلوکارہ آئمہ بیگ کے رقص کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی تھیں، گلوکارہ نے تقریب میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔

 گلوکارہ نے اپنی بہن کی ڈھولکی میں سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

آئمہ بیگ کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد اور دعائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے آئمہ بیگ نے چند روز قبل ہی اپنا یوٹیوب چینل کھولا ہے، ان سے قبل اداکارہ سونیا حسین، جویریہ سعود، صبا قمر سمیت دیگر اداکارائیں اور گلوکارائیں بھی اپنا چینل کھول چکی ہیں۔