’ٹوئٹر کِلر‘ کے نام سے مشہورنو افراد کے قاتل کو سزائے موت

جاپان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے ’شکار‘ کو پھنسا کر انہیں ہلاک کرنے والے شخص کو سزائے موت سُنا دی گئی ہے۔ اس شخص نے نو افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

2017میں ’ٹوئٹر کِلر‘ کے نام سے مشہور ٹاکاہیرو شیرائیشی کو پولیس نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب ان کے فلیٹ سے انسانی اعضا برآمد ہوئے تھے۔

30 برس کے’ٹوئٹر کلر‘ نے اکتوبر میں ملک کے دارالحکومت ٹوکیو کی ایک عدالت کے سامنے اعتراف جرم کیا تھا کہ ان پر لگائے گئے ’تمام الزامات‘ درست ہیں۔

مجرم نے ٹوئٹر پر رابطے میں آئی8 خواتین سمیت 9 افراد کو قتل کیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت نوجوان خواتین کی تھی۔