پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم کے بھی ٹک ٹاک پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز ہوگئے۔
بڑی بہن جنت مرزا کے نقش قدم پر چلنے والی ٹک ٹاکر علشبہ انجم کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹک پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز ہوگئے ہیں۔
یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد علشبہ انجم پاکستان کی چوتھی ٹک ٹاکر بن گئیں ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز ہیں۔
چھوٹی بہن کی کامیابی پر جنت مرزا نے اُنہیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری میں علشبہ انجم کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔
انسٹا اسٹوری میں اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے جنت مرزا نے اپنی بہن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’10 ملین فالوورز مکمل ہونے پر تمہیں بہت مبارک ہوں۔‘