پنجگور میں فائرنگ سے 5افراد جاں بحق، 4شدید زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ملزمان کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ پروم ڈیم ایریا میں پیش آیا ہے۔

 فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ چارزخمی ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔