پشاور:پشاور میں سانحہ اے پی ایس کے برسی کے موقع پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔
سکیورٹی اداروں نے نواحی علاقہ ناصر باغ سخی پل کے قریب تین خودکش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کرکے ناکارہ بنادیا
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ناصر باغ سخی پل کے قریب 3 خود کش جیکٹس، 6 آئی ڈیز، ڈیٹونیٹر کارڈ 100 میٹر اور ڈیٹونیٹر فیوز برآمد کئے۔
کاروائی کے دوران بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے سانحہ اے پی ایس کی برسی اور 25دسمبر کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ بنایا تھا۔