پشاور:پشاور میں تیز رفتار ٹرک نے دینی مدرسہ کی دو جوانسال طالبات کو کچل ڈالا نعشیں گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا جبکہ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز رازق خان ولد عبدالمنان سکنہ گل بیلہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ ان کی 20 سالہ بیٹی مسما ۃکلثوم بی بی اپنی قریبی عزیزہ سولہ سالہ مسماۃثنا دخترامتیازعلی کے ہمراہ مدرسہ سے چھٹی کے بعدگھرجارہی تھی کہ اس دوران گل بیلہ سٹاپ کے قریب تیزرفتارٹرک نمبرکے6786جسے ڈرائیورکاشف ولد بخت زادہ سکنہ حسن آبادنیواڈہ چارسدہ روڈانتہائی بے احتیاطی سے چلارہاتھانے انہیں ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا۔
مقامی افرادنے دونوں لڑکیوں کوطبی امدادکیلئے ہسپتال پہنچایاجہاں کچھ گھنٹے زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعددونوں دم توڑگئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔