ترک اداکار اینگن التان المعروف ارطغرل غازی کو پاکستان لانے والے بزنس مین و ٹاک ٹاکر کاشف ضمیر کوپولیس نے گرفتار کرلیا ۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے ترک اداکار اینگن التان کو پاکستان لانے والے بزنس مین کاشف ضمیر جو ٹک ٹاکر بھی ہے کو گرفتار کرلیا۔ کاشف ضمیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں جمعرات کی صبح چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا ہے جب کہ اس کا سیکیورٹی گارڈ بھی پولیس کی تحویل میں ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی گرفتاری سے قبل لاہور کی غالب مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا۔
اینگن التان کے دورہ پاکستان کے دوران وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں کاشف ضمیر کو ہر جگہ ان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے اورحال ہی میں ترک اداکار کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا پروجیکٹ سائن کیا تھا۔