پاکستان میں کپڑوںکے معروف برانڈ کھادی کی جانب سے بنائے جانے والے نئے اشتہار میں شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی کی ترکش اداکارہ اسرا بیلگیچکو بطور ماڈل کاسٹ کرلیا گیا۔
برانڈ کی جانب سے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تشہیری مہم سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئی ہیں۔
انسٹاگرام پر جاری تصاویر اور ویڈیو میں ترکش اداکارہ اسرا کو برانڈ کی نئی کلیکشن کے مختلف ملبوسات پہنے جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے یہ بحث جاری ہے کہ پاکستانی برانڈ کی جانب سے نئی تشہیری مہم کے لیے پاکستانی اداکاروں کے بجائے ترکش اداکاروں کو ترجیح دی گئی۔