راولپنڈی/گوجرانوالہ:راولپنڈی کے ضلع مری میں حساس ادارے کا جعلی افسر پکڑا گیا جبکہ ضلع گوجرانوالہ سے جعلی پولیس اہلکار گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ٹریفک وارڈرن نے دوست کو چالان سے بچانے والے جعلی پولیس اہلکار کو پکڑ لیا جبکہ مری سے حساس ادارے کا جعلی افسر ساتھیوں سمیت گرفتار ہوگیا۔
گوجرانوالہ میں جعلی پولیس اہلکار کی گرفتار کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب حمزہ نامی جعلی پولیس اہلکار اپنے دوست کے پیچھے چالان کی سفارش کرنے آیا تھا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن نے مشکوک جان کر تفتیش کی تو ملزم جعلی اہلکار نکلا جس پر وارڈن نے اسے پکڑلیا۔
ٹریفک اہلکار نے ملزم حمزہ سے مزید کارروائی کیلئے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا۔
دوسری جانب پولیس نے مری سے حساس ادارے کا جعلی افسر ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، ملزم شیخ حمایت سے جعلی سروس کارڈ، موبائل فونز، گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھیوں میں صابر حسین، ایمل زیارت اور عبدالباسط شامل ہیں، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ مری میں مقدمہ درج کرلیا۔