اسلام آباد:ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا اور ان کی ٹریول ہسٹری کی تفصیلات حاصل کرلیں۔
ذرائع ایف بی ار کے مطابق راحت فتح علی خان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات حکام کو بھجوادی گئی ہیں جبکہ ان رقوم کا گوشواروں میں کوئی ذکر نہیں ہے۔
انٹیلی جنس رپورٹ پرایف بی آر نے کارروائی شروع کر دی ہے،راحت فتح علی خان نے ایف بی آر کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ راحت فتح علی نے جواب جمع کرانے کیلئے 24 دسمبر تک کی مہلت مانگی ہے۔
واضح رہے کہ ایف بی آر میں گلوکار راحت فتح علی خان کا سال 2016 کا آڈٹ بھی زیر التوا ہے۔