کوہاٹ:اورکزئی میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اورکزئی سے خیبر جانے والی مسافر بس فیروز خیل کے علاقے بانڈہ میں موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 3 خواتین جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے، لاشوں اور زخمیوں کوقریبی اسپتال اور کوہاٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے۔