کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے 7 مرکزی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت(اے ٹی سی) کراچی میں اشتعال انگیز تقریرسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے وسیم اختر، فاروق ستار، سلمان مجاہد بلوچ، ریحان ہاشمی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔
وسیم اختر، فاروق ستار، سلمان مجاہد بلوچ، ریحان ہاشمی، خواجہ اظہار الحسن، رف صدیقی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے ملزمان کے خلاف 12 جنوری کو گواہان طلب کر لیے۔