راولپنڈی:13 سالہ معذورلڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمے میں عدالت نے مجرم کو موت کی سزا سنا دی ہے۔
معذور 13 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی گئی۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم نے گھناؤنا جرم کیا معافی کی کوئی گنجائش نہیں معصوم بچوں بچیوں سے زیادتی کرنے والے مجرم کڑی سزا کے مستحق ہیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر گوندل نے فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ 40 سالہ مجرم محمد ایوب نے تھانہ رتہ کے علاقہ میں ہمسائے کی معذور 13 سالہ بچی کو جبری طور پر گھر میں داخل ہوکر جبری زیادتی کا نشانہ بنایا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جب تک مجرم کی موت واقع نہ ہوجائے اسے پھانسی پر لٹکاکر رکھا جائے علاوہ ازیں مجرم کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی گئی ہے۔