پشاور: پشاور میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ سیٹھی ٹاؤن کے گھر میں پیش آیا، جہاں سردی سے بچنے کیلئے گیس سلنڈر استعمال کیا جا رہا تھا۔
حادثے میں زخمی افراد کو پشاور کے حیات آباد ہسپتال کے برنس سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمی ہونے والوں میں 3 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔