پشاور: پشاور میں سنگدل شوہر نے معمولی تکرار پر طیش میں آکر بیوی کو کلہاڑی کے پے درپے وار کے بیددری کیساتھ قتل جبکہ بیٹی کو شدید زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز شیر خان ولد نوید خان نے رپورٹ درج کرائی اس کے بہنوئی عزت اللہ ولد کریم خان نے معمولی تکرار پر اس کی ہمشیرہ گل پانڑہ بی بی کوکلہاڑی کے وارکر موقع پر ہی قتل جبکہ بیٹی کو شدید زخمی کردیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔