لاہور: لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور 2 سوتیلے بچوں کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں خاکی شاہ دربار کے قریب واقع ایک مکان میں عاشق نامی شخص نے اپنی بیوی شمیم اور اس کے 2 بچوں 16 سالہ فوزیہ اور 14 سالہ فیصل کو قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ عاشق کی دوسری بیوی تھیجبکہ مرنے والے فوزیہ اور فیصل اس کے پہلے شوہر سے تھے۔
عاشق نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اور بچوں کو قتل کیا، ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔