بونیر: بونیر میں ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 3 افرادجاں بحق اور5 افرادزخمی ہوگئے، شہیدے سر سے بازارکوٹ جانے والی نان کسٹم پیڈفیلڈرگاڑی میں 8 افرادسوار تھے۔
گاڑی کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں منہاج ولد بخمل،سمیرہ زوجہ فرید،بصریہ دخترارشادموقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ڈرائیورسمیت دیگرپانچ افرادشدیدزخمی ہوگئے۔
تین زخمیوں کوعلاج معالجہ کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور پہنچادیاگیا جبکہ دو افرادڈی ایچ کیوہسپتال ڈگرپہنچادیئے گئے ہیں۔
ریسکیو1122کے میڈیاانچارج تاج خان کے مطابق واقعہ تین بجکر30منٹ پر پیش آیا،ڈپٹی کمشنر نصراللہ خان یوسف زئی،ممبرقومی اسمبلی شیراکبرخان اورڈیڈک چیئرمین ایم پی اے سید فخرجہان نے واقعہ پر گہرے رنج و غم کااظہارکیا،اور ہسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی