کراچی کے علاقے نیو کراچی برف خانے میں بوائلر پھٹنے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) معین الدین نے بتایا کہ بوائلرپھٹنے سے 7 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے، متاثرہ فیکٹری آئس اینڈ کولڈ اسٹوریج فیکٹری ہے، فیکٹری مالک کینیڈا میں مقیم ہیں۔
ڈی ایس پی کے مطابق متاثرہ فیکٹری میں 7 افراد کام کر رہے تھے، بوائلر پھٹنے سے اطراف کی فیکٹریوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کے باعث فیکٹری منہدم ہو گئی، ملبے تلے اب بھی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
رینجرز ، پولیس ، کے ایم سی عملے کے ارکان ریسکیو کا کام کررہے ہیں جبکہ ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹایاجارہاہے، علاقے میں امونیا گیس کی بو بھی پھیلی ہوئی ہے۔