کراچی فیکٹری دھماکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 9ہوگئی، نقصان کی تفصیلات جاری

کراچی: نیو کراچی فیکٹری دھماکہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ 27 زخمی ہیں، پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔

،دھماکے کے باعث اطراف کی تین فیکٹریاں متاثر ہوئیں، ایک فیکٹری مکمل تباہ جبکہ دیگر فیکٹریوں کو جزوی نقصان پہنچا، دھماکے کے باعث دو گاڑیاں مکمل تباہ ہوئیں ۔

 تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سنٹرل ملک مرتضیٰ کے مطابق رات گئے بم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

 بی ڈی ایس نے ملبے سے کیمیکل تجزیئے کیلئے نمونے حاصل کیے، رات کو اندھیرے کی وجہ سے مکمل معائنہ نہیں ہوسکا تھا۔ بم ڈسپوزل سکواڈدوبارہ دورہ کرے گا۔

 ملک مرتضیٰ کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ امونیا گیس کے اخراج سے ہوا، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد نو ہوگئی ہے جبکہ 27 زخمی ہیں۔ 

دوسری جانب دھماکے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی ہیں، رپورٹ کے مطابق دھماکے کے باعث اطراف کی تین فیکٹریاں متاثر ہوئیں، ایک فیکٹری مکمل تباہ جبکہ دیگر فیکٹریوں کو جزوی نقصان پہنچا، دھماکے کے باعث دو گاڑیاں مکمل تباہ ہوئیں۔

 دھماکے کے باعث تباہ ہونی والے فیکٹری کا ملبہ اٹھانے کے لئے صرف ایک شاول سے کام لیا جارہا ہے، متاثرہ فیکٹری میں برف اور جوس بنائے جاتے تھے۔