پشاور،اسلام آباد، لاہور،کراچی: خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ میں سی این جی سٹیشنز طویل بندش کے بعد کھل گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بھی سی این جی سٹیشنز کو37 روزہ طویل بندش کے بعد کھولا گیا۔
پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی سٹیشنز صبح 6 بجے کھولے گئے، پنجاب اور پوٹھوہار کے سی این جی سٹیشنز کو 37 دن سے گیس کی فراہمی معطل تھی۔
لاہور کے سی این جی سٹیشنز صبح 6بجے کھولے گئے،خیبرپختونخوا میں سی این جی سٹیشنز کھول دیئے گئے۔
کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو 5 روزہ بندش کے بعد کھول دیا گیا۔
سی این جی سٹیشنز کو سپلائی روک کر گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جارہی تھی۔