ویکسین خدشات: موزوں‘ غیرموزوں؟۔۔۔

عالمی سطح پر ویکسین کا ملنا کسی بھی صورت آسان نہیں۔ اِس صورتحال میں جو کچھ بھی مل رہا ہے وہ غنیمت سے کم نہیں اور یہی وجہ ہے مرحلہ وار ویکسین صحت کے عملے اور دوسرے مرحلے میں ساٹھ سال یا اس سے بڑی عمر کے افراد کو لگائی جا رہی ہے۔ جس کے لئے ساٹھ سال اور اس سے بڑی عمر کے افراد کے کوائف نیشنل رجسٹریشن اینڈ ڈیٹابیس اتھارٹی (نادرا) سے حاصل کر لئے گئے ہیں۔تیسرے مرحلے میں اٹھارہ سال اور اس سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین فراہم کی جائے گی جبکہ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کو سائنوفارم ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔ویکسین لگانے کےلئے ملک میں اضلاع اور تحصیل کی سطح پر متعدد ویکسین مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں کورونا وبا سے بچاو¿ کی ویکسین مفت لگوائی جا سکتی ہے تاہم اِس کےلئے پیشگی رجسٹریشن ضروری ہے۔ کورونا ویکسین کی رجسٹریشن اور اس کے انتظام کی نگرانی کےلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے آن لائن پورٹل نیشنل ایمونیزیشن مینجمنٹ سسٹم (این آئی ایم ایس) بنایا گیا ہے۔ وہ تمام افراد جو اپنے آپ کو کورونا ویکسین کےلئے رجسٹر کروانا چاہتے ہیں انہیں یہ طریقہ کار لازماً اپنانا ہو گا جس میں قومی شناختی کارڈ نمبر ہونا ضروری ہے اور اپنے موبائل فون سے 1166 پر ایس ایم ایس کیا جائے گا جس کے بعد رجسٹریشن کےلئے این آئی ایم ایس کی ویب سائٹ کا استعمال بھی کیا جا سکے گا۔ شناختی کارڈ کے موجودہ پتے کے مطابق حکام قریبی ویکسین سنٹر کا پتہ ایس ایم ایس (SMS) کے ذریعے ارسال کرتے ہیں تاہم یہ ویکسین کی دستیابی سے مشروط ہے۔ رجسٹریشن کروانے والے افراد کو ’ایس ایم ایس‘ کے ذریعے مخصوص تاریخ اور وقت بتا کر ویکسین لگانے کےلئے بلایا جاتا ہے اور اس کے ساتھ صارفین کو ایک کوڈ میں بھی دیا جاتا ہے۔ اگر کوئی شخص دیئے گئے ویکسین سنٹر پر نہ جا سکے تو آپ 1166 پر فون کال کر کے یا این آئی ایم ایس کی ویب سائٹ پر جا کر اپنا سنٹر تبدیل بھی کروا سکتا ہے تاہم لازم ہوگا کہ مختص کردہ ویکسین سنٹر پر بتائی گئی تاریخ اور وقت پر حاضری دی جائے۔ تمام ویکسین سینٹرز پر معلوماتی کاو¿نٹرز بنائیں گئے ہیں جہاں ویکسین کےلئے آنے والے تمام افراد کے نام‘ عمر اور جسمانی درجہ¿ حرارت کا اندراج کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد ان کی شناخت کی تصدیق کےلئے تصدیق کنندہ ڈیسک کی طرف بھیج دی جاتی ہے جہاں ان کی شناختی کارڈ نمبر اور ایس ایم ایس پر موصول ہونے والے کوڈ کے ذریعے تصدیق کا مرحلہ مکمل کیا جاتا ہے۔ شناخت کی تصدیق کے بعد انہیں تربیت یافتہ عملے کی جانب سے ویکسین لگائی جائے گی جس کے بعد وہ ویکسین مرکز میں کم از کم تیس منٹ (نصف گھنٹہ) رکتے ہیں اور اِس دوران اُنہیں طبی عملے کی زیرنگرانی رکھا جاتا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے منفی اثرات (سائیڈ افیکیٹس) ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طبی امداد دی جا سکے۔