پشاور:خیبرپختونخواسے ایوان بالاکے انتخابات کے لیے مزید چھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں جس کے بعد صوبہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی تعداد بڑھ کر تیس ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز جنرل نشستوں کے لیے پی ٹی آئی سے دوست محمد خان اورنجی اللہ خٹک،خواتین نشستوں سے پی پی پی کی شازیہ طہماس اور پی ٹی آئی کی فلک ناز نے کاغذات جمع کرائے۔
اسی طرح ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے پی ٹی آئی کے دوست محمد خان اوراقلیتی نشست کے لیے پی ٹی آئی ہی کے اریش کمار نے بھی کاغذات جمع کرائے۔
یوں صوبہ سے بارہ نشستوں کے لیے تاحال تیس امیدوارسامنے آچکے ہیں