ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہونے سے سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے اضافے کے بعد 95336 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے کے بعد 1823 ڈالر فی اونس ہے۔