پاکستان میں سونے کی مجموعی درآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان میں سونے کی مجموعی درآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں کسی بھی ماہ سے زیادہ 68 کلو سونا ملک میں درآمد کیا گیا، اکتوبر کے مقابلے نومبر میں سونے کی درآمدات میں 179.74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

نومبر میں سونے کی درآمدات میں سالانہ 55.76 فیصد اضافہ ہوا، اس ماہ سونے کا درآمدی بل 60 لاکھ 73 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق اکتوبر میں 24 کلو، ستمبر میں 55 اور اگست میں 22 کلو سونا درآمد کیا گیا تھا۔

جولائی میں 28 کلو، فروری میں 23، جنوری میں 19 کلو سونا درآمد کیا گیا جبکہ رواں سال مارچ، اپریل، مئی اور جون میں سونا درآمد نہیں کیا گیا تھا