پی ایس ایل : 3 نئے کورونا کے مریض ، تعداد 4 ہوگئی

 

پی ایس ایل 6؛ مزید 3 کورونا کے مریض سامنے آگئے، تعداد 4 ہوگئی

 

کوئٹہ اور اسلام آباد کا ری شیڈول میچ آج مقررہ وقت شام 7 بجے شروع ہوگا

کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کے بعد پی ایس ایل 6  کے بائیو سیکور ببل میں مزید تین کورونا کے مریض سامنے آگئے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہونے والے میچ میں تما شائیوں کے لیے ایس او پی پر نظرثانی ہوگی،آرگنائزنگ کمیٹی اہم فیصلے کرے گی اور جمعرات کو ایک بار پھر ٹیسٹ کیے جائیں گے، بائیو سیکور ببل میں کوئی کمی نہیں چھوڑی گئی۔ گراونڈ اسٹاف کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں، فرنچائز اونرز بھی ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں، پچاس فیصد کراؤڈ کو بھی آنے کی اجازت ہو گی۔

 

سمیع برنی کا کہنا تھا کہ بائیو سیکور ببل کےلیےبہترین انتظامات کیے گئے تھے، آج شام کا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا، اب تک 244 پی سی آر ٹیسٹ کروائے گئے ہیں، ان  میں سے تین پازیٹیو آئے ہیں۔ ٹیسٹ پازیٹیو آنے والوں میں دو غیر ملکی کھلاڑی اور ایک سپورٹنگ اسٹاف شامل ہے۔ ایک کھلاڑی کا تعلق اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہے، کورونا پازیٹیو آنے والوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے، براڈ کاسٹنگ کریو میں شامل 100 سے زائد عملے کا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔

 

ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل کی ٹکینکل ٹیم فرنچائز اونرز کے ساتھ میٹنگ کر رہی ہیں، تمام ٹیموں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کا کہا گیا ہے، چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، کوشش ہوگی کہ مزید کیسز سامنے نہ آ ئیں، تماشائیوں کا کھلاڑیوں سے رابطے  نہیں ہوتے، این سی او سی اب تک پچاس فی صد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت کے فیصلے پر قائم ہے، سامنے آنے والے مریضوں کے نام ظاہر نہیں کیے جاسکتے،کورونا کے مریضوں  کےاہل خانہ سے رابطہ ہے،ببل میں تین سو افراد ہیں، جن کے ٹیسٹ مثبت آئے وہ دس دن قرنطینہ میں رہیں گے، ہر چوتھے دن پی آر سی ٹیسٹ ہوں گے،ببل میں ایسے واقعات ہوجاتے ہیں،ببل کو توڑنے کی باتوں میں صداقت نہیں ،مشکل حالات کاسامنا کر رہے ہیں،ایونٹ کو احسن انداز میں آگے لے جارہے ہیں،ببل میں آنے والا پروٹوکول سے گزر کر آتا ہے، اب سخت انتظامات کرنا ہوں گے۔