میامی: سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار، سابق عالمی نمبر ایک اور میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر فٹنس مسائل کے باعث میامی اوپن ٹینس سے دستبردار ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سوئس سٹار دائیں گھنٹے کی سرجریوں کے بعد بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں اور وہ تاحال مکمل طور پر فٹ نہیں ہوئے جس کی وجہ سے وہ میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا دفاع نہیں کر سکیں گے۔
39 سالہ سوئس سٹار فٹنس مسائل کے باعث وہ گزشتہ سال آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد سے دوبارہ نہیں کھیل پائے ہیں۔
میامی ہیرالڈ نے کہا کہ راجر فیڈرر دوحہ میں قطر اوپن کے بعد دبئی میں کھیل سکتے ہیں لیکن اس کے بعد وہ تربیت کے لئے وقفہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ راجر فیڈرر کا میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کی خبر سے منتظمین کو دھچکا لگا ہے۔گزشتہ سال کے ایونٹ کو کورونا وائرس کی وبا کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی اے ٹی پی ٹینس کیلنڈر2021 متاثر ہوا ہے۔سربین ٹین سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور 20 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح رافیل نڈال نے میامی اوپن ٹینس کے مردوں کے سنگلز مقابلوں میں شرکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں امریکہ کی سرینا ولیمز اور آسٹریلین اوپن چیمپئن جاپان کی ٹینس سٹار ناؤمی اوساکا نے بھی خواتین کے سنگلز مقابلوں میں شرکت کریں گی۔