ملک بھر میں گزشتہ دن کرونا وائرس سےمزید 75 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ ایک ہزار 388 افراد میں کورونا کی تشخیص ہونے سے ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار678 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 945 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے ایک ہزار 388 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 16 ہزار678 ہوگئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 561 کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 75 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار013 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 83 ہزار916 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 225 ہوگئی ہے۔