احمد آباد: بھارت چوتھے ٹیسٹ میں مہمان انگلینڈ کو ایک اننگز اور 25 رنز سے شکست دیکر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
احمد آباد میں جاری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو ایک اننگز اور پچیس رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 205 رنز بنائے جس میں سٹوکس 55 رنز کیساتھ نمایاں رہے‘۔
بھارت کی جانب سے ایکسر نے چار‘ایشون نے تین جبکہ سراج نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے پہلی اننگز میں 365 رنز بنائے جس میں ریشبا پینٹ 101‘واشنگٹن سندر 96 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی ڈینئیل لارنس پچاس رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے ایکسر پاٹیل نے پانچ اور ایشون نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے سپننگ وکٹ سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور دونوں سپنرز نے توقعات کے مطابق باؤلنگ کرکے بھارت کو بڑی جیت دلوائی ہے۔