پولیس فائرنگ سے شہید طالب علم سپردخاک، کل احتجاج کا اعلان 

بنوں : پشاور میں پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے میڈیکل کے طالب علم مبشر وزیر کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
 
بعد ازاں وزیر قومی اتحاد کے زیر اہتمام مبشر وزیر کی شہادت کے خلاف جرگہ منعقد ہوا جسمیں سابق تحصیل ناظم ڈومیل فدا محمد خان سمیت سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور وزیر قومی اتحاد کے رہنماﺅں نے شرکت کی 

جرگہ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بد10مارچ کو دن 10بجے بنوں لنک روڈ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا اور مبشر وزیر کے قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہر قسم کی احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔ 

جرگہ مشران کا کہنا تھا کہ اگر واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو جلد از جلد سزا نہ دی گئی تو وزیر اعلیٰ ہاﺅس اورآئی جی خیبر پختونخوا کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائیگا۔