کالام کے علاقے لائیکوٹ میں گلیشیئر گرنے سے بحرین کالام روڈ ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہو گیا۔
سڑک بند ہو نے سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔
سوات کے میدانی علاقوں میں تین روزسے وقفے وقفے سے بارش جبکہ کالام اور مالم جبہ میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔
بارش و برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔