اسلام آباد:حکومت نے چین کی ویکسین کین سائنو فارم کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر کر دی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ روسی ویکسین اسپوتنک سے متعلق تنازع سندھ ہائی کورٹ میں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ 98 فیصد پاکستانیوں کو مفت ویکسین لگائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ صرف وہ دو افراد افراد جو لائن میں کھڑا ہونا نہیں چاہتے ہیں وہ ادائیگی کرکے نجی لیبارٹریز سے کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو افراد اپنے پیسوں سے ویکسین لگوانا چاہتے ہیں ہم ان کے لیے سہولت پیدا کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے نجی شعبے کو دو ویکسینز درآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔