مکہ مکرمہ میں جعلی آب زمزم کا مکروہ دھندا پکڑا گیا، حکام نے زمزم کے نام سے فروخت ہونے والی پانی کی بوتلیں ضبط کر لیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مکہ میونسپلٹی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی زمزم کی فروخت ناکام بنا دی۔ بلدیہ حکام نے 130 جعلی زمزم کی بوتلیں ضبط کرکے تلف کر دیا۔
بلدیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اور صحت کے اصولوں کے برخلاف فروخت ہونے والی جعلی زمزم کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
اسی سلسلے میں 130 جعلی زمزم کی بوتلوں کو ضبط کرنے کے بعد تلف کر دیا گیا، ملاوٹی پانی کو ضوابط کے خلاف اسٹور کیا گیا جو کہ صحت کے اصولوں کے منافی ہے۔
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ٹھیلوں پر کھانے پینے کی کھلی اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جارہا ہے۔