بھارتی وزیراعظم مودی نے انکار کردیا 

نئی دہلی: مودی سرکار نے بھارتی کاشتکاروں کو گندم کی امدادی قیمت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

  ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کو کسانوں نے روہتک شہر میں جلسے کے دوران گھیر لیا۔

 غلہ منڈیوں کے باہر گندم لانے والوں کا رش لگ گیا۔ روہتک میں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کو جلسہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

 بی جے پی کے سی ایم منوہر لال کو جان کے لالے پڑ گئے۔ سخت سکیورٹی میں بھاگنا پڑا۔

پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے، مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔

کسان رہنما راکیش ٹیکیٹ نے کہا ہے کہ سرکار کے خلاف تحریک کو تیز کرنے کے لیے مختلف ریاستوں میں جلسوں کا منصوبہ بنا لیا۔

 26 نومبر سے دلی کے ارد گرد ٹکری، غازی پور اور سنگھو بارڈر پر لاکھوں کسان متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔