تہران:ایران میں اسرائیلی جاسوس کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی خفیہ ادارے نے اسرائیلی جاسوس کو مشرقی آذربائیجان صوبے سے پکڑا اور اسرائیلی جاسوس کے دیگر ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جاسوس اور اس کے ساتھیوں کے کئی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطے تھے۔
دوسری جانب اسرائیل نے ایران میں اسرائیلی جاسوس کی گرفتاری سے متعلق ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔