کابل:افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 59 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طالبان کی کارروائیوں اور جھڑپوں میں کم از کم59 افراد ہلاک ہوگئے۔ جن میں آٹھ عام شہری، نو سکیورٹی فورسزکے اہلکار اور 42 طالبان عسکریت پسندبھی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پر تشدد واقعات میں 30 شہری، 38 طالبان عسکریت پسند، اور سکیورٹی فورسز کے 7 ارکان زخمی ہوئے ہیں۔