جکارتہ:انڈونیشیا میں پاکستانی، ایرانی جوڑے سمیت 13 افراد کو منشیات سمگلنگ کے الزام میں سزائے موت سنا دی گئی۔
مجموعی طور پر 13 مشتبہ افراد کو فائرنگ کرنے والے سکواڈ کے ذریعے سزائے موت کا حکم دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق استغاثہ نے بتا یا کہ 3 ایرانی، ایک پاکستانی اور 9 انڈونیشی باشندوں کو سزا ئے موت سنائی گئی۔
حکام کے مطابقملزمان400 کلوگرام میتھامفیتیمین سمگل کرنے میں ملوث پائے گئے۔ مشتبہ افراد کو جون کے اواخر میں گرفتار کیا گیا تھا۔
سکابومی پراسیکیوٹر کے دفتر کے سربراہ بامبنگ یونیانٹو نے بتایا کہاسمگلنگ سازش کی سربراہی ایرانی حسین سالاری راشد نے کی تھی، حسین شالاری کے ساتھ دیگر 4 غیر ملکی بھی تھے۔
پراسیکیوٹر کے مطابق حسین شالاری کو ان کی اہلیہ کے ساتھ سزا سنائی گئی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتایا کہ انڈونیشیا میں ایک وقت میں سزائے موت پانے والے منشیات اسمگلروں کی یہ تعداد سب سے زیادہ ہے۔
انسانی حقوق کے گروپ نے بتایا کہ رواں سال جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 30 ہوگئی جس میں متعدد غیر ملکی بھی شامل ہیں۔