سعودیہ میں غیر ملکیوں کی ملازمتوں بارے نیا قانون نافذ 

 

ریاض: سعودی حکومت نے ملک میں غیر ملکیوں کی ملازمتوں پر پابندی سے متعلق نیا قانون نافذ کردیا ہے۔

سعودی وزیر برائے افرادی قوت و سماجی ترقی احمد بن سلیمان نے ملک میں 3نئے لیبر قوانین کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ملک میں نوکریوں کے لیے سعودی شہریوں کو ترجیح دی جائے گی جب کہ نئے قانون کے تحت 51ہزار سعودی شہریوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔

 سعودی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے تحت صرف سعودی شہری ہی شاپنگ مالز میں ملازمت کے اہل ہوں گے تاہم صرف کچھ عہدے اس قانون سے مستثنیٰ ہوں گے،۔

ان عہدوں سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی گئیں،اس کے علاوہ سعودی ریسٹورانٹ، کیفے اور سپر مارکیٹ میں بھی سعودی شہریوں کو ترجیح دی جائے گی تاہم نئے قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں گے۔