وزیر اعظم عمران خان کے خوا بوں میں سے ایک خواب پا کستان میں سیا حتی مقا مات کی بین الاقوامی تشہیر کے ذریعے اٹلی‘فرانس‘ مصر‘ سوئٹزرلینڈاور چین کی طرح پا کستان کو دنیا کے نقشے پر سیا حت کےلئے سب سے زیا دہ پر کشش ملک کے طور پر اجا گر دکھا نا ہے اس طرح بیرونی دنیا میں پا کستان کی ساکھ بھی قائم ہو جا ئیگی اور زرمبادلہ کی صورت میں ملکی آمد نی میں بھی اضا فہ ہو گا ، روز گار کے مواقع بڑھیںگے اور غربت میں کمی ہو گی اس مقصد کےلئے پہلا کام سیا حتی مقامات کا درست ادراک ہے دوسرا کام ان مقامات کی بیرون ملک تشہیر ہے تشہیر کو انگریزی میں ما ر کیٹنگ کہتے ہیں اور ما ر کیٹنگ کو مو جود ہ زمانے کا بہت بڑا جا دو گر کہا جا تا ہے اس دور کے دیگر جا دو گروں میں اس کا نا م نمایاں طورپر لیا جا تا ہے بیرون ملک سفر کرنے والے پا کستانی شہری اس بات کی شکا یت کر تے تھے کہ بین الاقوامی ہوا ئی اڈوں پر ہمسا یہ ملک کے بڑے بڑے بِل بورڈ اور دلکش و دیدہ زیب اشتہارات ہیں ہمارے ملک کا کوئی نا م ہی نہیں تا ہم یہ شکر کا مقا م ہے کہ دو سال بعد اٹلی کے شہر روم کی سیر کر نے والے پاکستانی نو جوان نے رو م کے ہوائی اڈے پر حیرت انگیز طور پر پا کستان کے اشتہارات کو ہمسایہ ملک کے مقا بلے میں اپنا لو ہا منو ا تے ہوئے دیکھا جی خو ش ہوا تو ان اشتہارات کی تصاویر کو سوشل میڈ یا پر ڈال کر سب میں تقسیم کیا روم اٹلی کا دار لخلا فہ ہے اور یو رپ کے قدیم شہروں میں اس کا شما ر ہو تا ہے یہ شہر لا ز یوریجن میں در یا ٹیبر کے کنا رے ہزاروں سا لوں سے آباد ہے انگر یزی میں اس شہر کے بارے میں مشہور مقولہ ہے کہ روم ایک دن میں تعمیر نہیں ہوا اٹلی کے ایک عیا ش حکمران نیرو (Nero) کے حوالے سے یہ بھی مقولہ ہے کہ روم جل رہا تھا اور نیرو با نسری بجا رہا تھا روم کے ہوا ئی اڈے سے تصویر بھیجنے والے پا کستانی نو جوان کا خیال ہے کہ یو رپ ، امریکہ ، افریقہ اور ایشیا کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر پا کستان کی ایسی تشہیر جاری رہی تو عمران خان کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہو گا اور پا کستان دنیا کے سیا حتی مقامات میں اہم مقا م حا صل کر ے گا بیرونی ممالک میں پا کستان کے سیا حتی مقا مات کی مارکیٹنگ کا کام بنیا دی طور پر وزارت سیا حت کا ہے اس اہم کام میں وزارت خار جہ بھی شراکت دار ہے مو جودہ حکومت نے اورسیز پا کستا نیز یعنی سمندر پا ر رہنے والے پا کستا نیوں کی فلا ح و بہبود کے لئے کا م کرنے والی وزارت کو بھی اس شعبے میں کا م کے مو اقع دیئے ہیں تینوں وزارتوں کی باہمی مشاورت اور با ہمی رابطہ کاری کے ذریعے دنیا کے مختلف براعظموں کے اندر اہم مما لک میں پا کستانی سیا حت کی تشہیر کا کام شروع ہو اہے اور یہ کام آئند ہ سالوں میں مزید آگے بڑھے گا اس مہم کو سائنسی ،نفسیا تی اور ثقا فتی پہلوﺅں سے جاری رکھا جا ئے گا۔ وزارت سیا حت نے جو لائحہ عمل تیار کیا ہے اس کے تین نما یاں پہلو ہیں اس کا پہلا پہلو یہ ہے کہ سیا حوں کو کم سے کم وقت میں کم سے کم لا گت پر تاریخی مقا مات سے زیا دہ سے زیا دہ لطف اندوز ہو نے کی تر غیب دی جا ئے دوسرا پہلو یہ ہے کہ پاکستان کے اندر مہم جوئی کےلئے پہا ڑی چو ٹیوں اور صحراﺅں کی سیا حت پر لوگوں کو ما ئل کیا جائے تیسرا پہلو یہ ہے کہ مختلف مذا ہب کے ما ننے والوں کےلئے پا کستان میں ان کے مذہبی مقا مات کی سیر کے خصو صی پیکیج متعارف کرائے جائیں اس اجما ل کی تفصیل میں جائیں تو امریکہ ، آسٹریلیا ، یورپ اور ایشیا کے اندر یو نیورسٹیوں کے اسا تذہ ، طلبہ ، محققین اور سیاحوں کو لا ہور‘ ملتان ‘پشاور وغیرہ کے تاریخی مقامات کی سیرپرمائل کیا جا سکتا ہے جر منی ‘ ناروے‘اٹلی ‘سوئٹزر لینڈ اور دیگر مما لک میں پاکستان کی پہا ڑی چو ٹیوں کی مار کیٹنگ کی جا سکتی ہے گلگت ، بلتستان اور چترال میں قراقرم اور ہندوکش کے پہا ڑی سلسلوں کی چو ٹیوں میں کے ٹو‘ نا نگا پر بت اور تریچمیر کو بین لاقوامی شہر ت حاصل ہے اس طرح جا پا ن ، بھوٹان‘ نیپال ‘ سری لنکا ، ما لدیب اور سنگا پور کے سیا حوں کےلئے پاکستان کے سوات میں بدھ مت کے قدیم آثار بڑی رغبت رکھتے ہیں گذشتہ دو سالوں کے اندر بیرون ملک پا کستا نی سیا حت کی جو ما ر کیٹنگ ہوئی ہے وہ قابل قدر ہے رو م کی طرح یو رپ اور امریکہ کے دوسرے ہوا ئی اڈوں پر بھی پا کستا ن کو سیا حوں کی منزل کے طور پر موثر انداز میں دکھا یا جارہا ہے جو بڑی خوش آئند ہے ۔