ریاض: سعودی عرب میں رمضان کا چاند نہیں دکھائی دیا اور اب پہلا روزہ منگل 13 اپریل کو ہوگا ۔
سعودی عرب میں ہلالِ ماہِ صیام دیکھنے کے لیے خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا اور اس ضمن میں فلکیاتی مشاہدات سے بھی چاند کی تلاش کی گئی لیکن مقررہ وقت میں چاند دیکھنے کی کوئی شہادت نہیں ملی۔
اس سے قبل سعودی عرب کے سپریم کورٹ نے بھی ملک بھر کے شہریوں سے درخواست کی تھی کہ وہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی صورت میں اس کی شہادت ضرور جمع کرائے۔ تاہم اس ضمن میں کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی۔