امریکہ کی جانب سے رواں سال گیارہ ستمبر تک افغانستان سے اپنی تمام افواج نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان آج متوقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی عہدیدارکا کہنا ہے کہ ہماری پالیسی حقائق کو مدنظررکھ کر بنائی جارہی ہے، معاہدے کی شرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں طالبان سے جنگ کی طرف جا سکتے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق عہدیدار کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن جنگ کو قومی مفاد کےخلاف سمجھتے ہیں، فوجیں نکالنے کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا افغانستان کو چھوڑ دے گا، افغان حکومت کے ساتھ سفارتی تعلق میں رہیں گے۔
واضح رہے طالبان امریکا معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو یکم مئی سے پہلے افغانستان سے نکلنا تھا، افغان طالبان نے معاہدے کے مطابق انخلا نہ ہونے کی صورت میں نتائج کی دھمکی دے رکھی ہے، جبکہ افغانستان میں اب بھی ہزاروں امریکی فوجی موجود ہیں۔