کیوباکی کمیونسٹ پارٹی کےسربراہ راؤل کاسترو نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ ان کے مستعفی ہونےکےبعد کیوبا کے عوام 6 دہائیوں سے ملنے والی کاسترو خاندان کی رہنمائی سے محروم ہوجائیں گے۔
راؤل کاسترو نے مستعفی ہونے کا اعلان 8 ویں کانگریس کےافتتاح کےموقع پرکیا،ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ہم وطنوں کی طاقت اور مثالی نوعیت اور فہم پر پختہ یقین رکھتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک، انقلاب، سوشل ازم کےدفاع کیلئےہردم تیارہیں گے، ملک کےمستقبل اورمشن کی تکمیل کےحوالےسےپراعتمادہیں۔
راؤل کاسترو نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے بعد پارٹی کا سربراہ کون ہوگا۔ خیال رہے کہ راؤل کاسٹرو کےمستعفی ہونے سے کیوبا کی سیاست میں 1959 کے انقلاب سے شروع ہونے والی کاسترو خاندان کی باضابطہ قیادت کا دور ختم ہوجائےگا۔